سندھ میں ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کے تاحال بے گھر ہونے کا انکشاف

سندھ میں 23ہزار 97 سیلاب متاثرین ٹینٹ سٹی ویلیج میں مقیم ہیں،وزارت صحت

اسلام آباد : سندھ میں ایک لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کے تاحال بے گھر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق سندھ کے 1 لاکھ 56200 سیلاب متاثرین تاحال بے گھر ہیں۔ 72 لاکھ 38 ہزار 436 سیلاب زدگان کی گھروں کو واپسی ہو چکی ہے جبکہ 23ہزار 97 سیلاب متاثرین ٹینٹ سٹی ویلیج میں مقیم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے 3 ہزار614 سیلاب متاثرین فلڈ کیمپوں میں مقیم ہیں، سیلاب متاثرین میں 37 لاکھ 30 ہزار 560 مچھر دانی تقسیم ہو چکی ہے۔ بلوچستان کے فلڈ ایریاز میں 3 ہزار891 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے تھے۔ بلوچستان میں 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد متاثرین کا علاج معالجہ ہو چکا ہے، ذرائع وزارت صحت کے مطابق سندھ، بلوچستان میں موسمی امراض صحت عامہ کیلئے بدستور چیلنج ہیں، بلوچستان، سندھ کے فلڈ ایریاز میں ڈائریا، ہیضہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں، سندھ، بلوچستان کے فلڈ ایریاز میں ملیریا، امراض تنفس کیس سامنے آ رہے ہیں۔

Comments are closed.