جھنگ: سابق ایم پی اے پر تشدد کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی

افتخاربلوچ پرتشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ترجمان پنجاب پولیس

جھنگ میں سابق ایم پی اے افتخار احمد پر نامعلوم افراد کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس پر وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

سابق ایم پی اے پرتشدد کی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کرتے ہوئے افتخار احمد کے کپڑے پھاڑ دیے، وڈیو میں وہ ملزمان سے معافی مانگتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔افتخار بلوچ حالیہ ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی 125 سے آزاد امیدوار تھے، ان کے ساتھ آج پیش آنے والے تشدد کے واقعے پر انہوں نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے افتخار احمد بلوچ سے ملاقات کر کے انہیں واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا لیکن افتخار بلوچ نے کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔پولیس کے مطابق افتخاربلوچ پرتشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ایم پی اے افتخاراحمد پر تشدد کا واقعہ پر نوٹیس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Comments are closed.