راولپنڈی:جائیکا(جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی )کے وفد نے واسا راولپنڈی کا دورہ کیاہے
وفد نے ایم ڈی واسا سے ملاقات کی اور راولپنڈی شہر کے اربن فلڈنگ کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد تنویر نے وفد کو راولپنڈی میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر بریفننگ دی۔
ایم ڈی وسا نے راولپنڈی میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے زیر زمین ٹینک بنانے کی تجویز دی، اس سے پہلے اسی طرز پر لاہور میں گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کیے گئے ہیں جس سے اربن فلڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔
نالوں کی صفائی کیلئے ہیوی مشینری کے حصول کیلئے بھی منصوبہ زیر غور آیا ،واسا راولپنڈی جائیکا کی مدد سے راولپنڈی میں فلڈ کنٹرول کے منصوبے پر کام کرے گا، ملاقات میں نالہ لئی کے وارننگ سسٹم کو مزید آپ گریڈ کرنے کیلئے بھی تجویز زیرغور آئی ،جائیکا وفد نے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Comments are closed.