جموں کشمیرپیپلزپارٹی کیاظہارتشکرریلی کاآغازمنگ کے تاریخی مقام سے ہوا جس کی قیادت ممبرقانون سازاسمبلی صدر جموں کشمیر پیپلزپارٹی سردارحسن ابراہیم خان،ممبرایڈوائزری کمیٹی سرداراسدابراہیم خان ودیگرقائدین نے کی ۔ منگ ، تھوراڑ،پانیولہ، داتوٹ،مجاہدآباد راولاکوٹ اور کھائی گلہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردارحسن ابراہیم خان نے کہاکہ 1832ء میں ہمارے آباواجدادنے زندہ کھالیں کھنچواکرحق پرست اورانصاف پسندہونے کاثبوت دیا۔ڈوگرہ کے خلاف بغاوت کی بنیادی وجہ ہی ناانصافی پر مبنی نظام تھا۔آج بھی ہم ان قربانیوں کومدنظررکھتے ہوئے انصاف ومیرٹ کی بالادستی کے لئے فیصلہ کن جدوجہدکرنے کاعزم رکھتے ہیں۔
سردار حسن ابراہیم نے کہاکہ ہم آزادکشمیر سپریم کورٹ کے حالیہ تاریخ سازفیصلہ کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس میں خلاف آئین و قانون تعنیات ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو اپنے عہدے سے فارغ کیاگیاہے ۔ تاریخ سازفیصلے پر ریاست کا ہرشہری مبارکباد کا مستحق ہے۔سردارخالدابراہیم خان مرحوم نے کہاکہ وہ اس دنیا میں رہیں یا نہ رہیں، یہ پانچ ججز اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے ،سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیاکہ سردارخالدابراہیم خان مرحوم کاججزتعیناتیوں کے حوالے سے موقف سوفیصددرست تھا۔یہ فیصلہ اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ مافیاکی بھی بدترین شکست ہے ، سردار حسن ابراہیم نے کہاکہ لوگ ججزتعیناتیاں آئین ومیرٹ کے مطابق نہ کرسکے انہیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی حق نہیں۔صدروزیراعظم آزادکشمیرفی الفوراستعفیٰ دیں،ہم آخری حد تک اقتدارکے ایوانوں میں بیٹھے کرپٹ مافیاکاپیچھاکریں گے ۔
سردارحسن ابراہیم خان نے کہاکہ صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ریاست کی تاریخ کی وارث اور 19جولائی کی قراردادالحاق پاکستان کی آمین ہے۔ غازی ملت بانی صدر آزادکشمیر سردار ابراہیم خان صاحب نے پاکستان بننے سے پہلے ہی کشمیریوں کا مستقبل پاکستان سے جوڑ دیاتھا اور سردار خالدابراہیم خان ساری زندگی نظریہ الحاق پاکستان پرکاربندرہے ،ہم بھی اسی روایت کولے کرمستقبل کی سیاست میں اپناکرداراداکریں گے۔ حق خودارادیت ہمارا اولین مقصد ہے لیکن پاکستانیت پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔
ریلی کااختتام ہجیرہ شہر میں ہوا۔اختتامی خطاب میں صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حسن ابراہیم خان نے کہاکہ ہماری جماعت مروجہ کرپٹ اوربدعنوان سیاست کے خلاف میدان عمل میں اپناجاندارکرداراداکرنے کاتہیہ کرچکی ہے۔عام آدمی کوانصاف کی فراہمی اوراس کاحق دلانے کے لئے آزادکشمیرکے غیورعوام ہماراساتھ دیں۔ اظہارتشکرریلی میں کارکنان وعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور درجنوں مقامات پرریلی کافقیدالمثال استقبال کیاگیا۔جے کے پی وائی سی اور پی ایس اوکے کارکنان نعرے بازی سے شرکاء کا لہو گرماتے رہے ۔
Comments are closed.