صحافی ایازامیرکے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

قتل کی واردات گزشتہ رات 11 بجے چک شہزاد فارم ہائوس میں ہوئی،ملزم شاہنواز نشے میں تھا، جھگڑے پراہلیہ کے سر آہنی چیز ماری،دونوں کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی،مقتولہ کینیڈین شہری،ایک ہفتے قبل پاکستان آئی

اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے گھر میں اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کرکے ملزم شاہ نواز کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے سینئر افسر ان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیئے جائیں گے ۔  پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایازامیر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر بھاری آہنی چیز سے وار کرتے ہوئے قتل کیا۔میاں بیوی کے درمیان آج صبح جھگڑا ہوا تھا۔پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو وہاں شاہ نواز موجود تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی واردات رات گیارہ بجے پیش آئی۔مبینہ طورپرشاہنوازنشے میں تھا۔پولیس کوقتل کی اطلاع صبح موصول ہوئی۔سارہ کی نعش واش روم سے ملی۔شاہنوازکا ایک ماہ قبل سارہ سے نکاح ہوا تھا۔مقتولہ سارہ ایک ہفتے قبل کینیڈا سے اسلام آباد پہنچی تھی،شاہ نوازکی سارہ سے دوسری شادی تھی۔

دوسری جانب جائے وقوعہ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بڑا افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے،ایسا واقعہ کبھی کسی کے ساتھ نہ ہو۔

Comments are closed.