جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے  18 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج ملک امان نے عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔عدالت نے عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Comments are closed.