شہباز گل کے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی ۔ عدالت نے شہباز گل کیخلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے شہباز گل کی جانب سے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز گل کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری کی استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت منظور کر لیا ہے۔عدالت نے شہباز گل کی جانب سے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ شہباز گل کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں حوالے کی جائیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے شہباز گل کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی ۔ عدالت نے شہباز گل کیخلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت 24 ستمبر کو ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کیخلاف چالان عدالت میں جمع کروادیا ہے جس کے مطابق شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ شہباز گل نے منصوبہ بندی کے تحت فورسز کو بغاوت پر اکسایا۔ شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرکے سزا دیں، پولیس چالان میں کہا گیا کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کے لیے فائل سیشن کورٹ بھجیں گے۔
Comments are closed.