جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں،نو ٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد :صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں بطورجج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن جا ری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 24 جنوری بروز پیر بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی نے خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش تھی۔

Comments are closed.