کراچی حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی
اسلام آباد : کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اہپم اجلاس ہوا ۔ جس میں ممبر سندھ نثار درانی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی سے ویڈیولنک کےذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبر پنجاب، کے پی اور ایڈیشنل سیکرٹری شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط اور سیکشن 34 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے۔
Comments are closed.