انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے چیف الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا اجلاس
وقار احمد نمائندہ آزاد کشمیر
مظفرآباد.چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر کی انتخابی فہرستوں کی تیاری اپ ڈیشن کے حوالہ سے آزادکشمیر کے ڈویژنل کمشنر ز ، ڈسٹرکٹ آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ایاز بشیر ، ڈائریکٹر طارق بٹ ، کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور اپ ڈیشن کے لیے طریقے کار کے حوالہ سے شرکاءاجلاس کو بریف کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ 2016 کی انتخابی فہرستوں کے ڈیٹا بیس کو نادرا کے ڈیٹا بیس کی مدد سے اپ ڈیٹ کرواتے ہوئے مسودہ انتخابی فہرست تیار کروائی ہے جو رجسٹریشن آفیسرن کو تصدیق کے لیے ارسال کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں محکمہ مال کا عملہ انتخابی فہرستوںکی تیاریاپ ڈیشن کے لیے یہ کام مکمل کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ کمشنر اس سارے عمل کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے ۔
انہوںں ے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2021 کے صاف و شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی فہرستوں کی تیاری اہم مرحلہ میں ہے جسے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی مدد سے بروقت اور شفاف مکمل کیا جائے گا۔
Comments are closed.