ایڈیشنل سیشن جج کشمور کی عدالت نے معصوم بچی اور اس کی ماں سے اجتماعی زیادتی کے ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز پولیس نے 4 سالہ بچی اور ماں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا تھا۔
دونوں ماں بیٹی کو ایک ہفتہ قبل نوکری کا چھانسہ دیکر کراچی سے کشمور لایا گیا تھا جہاں متاثرہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خیراللہ بگٹی نامی شخص کو فروخت کر دیا گیا جب کہ 4 سالہ بچی گینگ کے دیگر دو ملزمان کی تحویل میں رہی۔
Comments are closed.