خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات : مانسہرہ سے ڈاکٹر واجد ہمایوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

مانسہرہ : ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ سے ڈاکٹر واجد ہمایوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سے ڈاکٹر واجد ہمایوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر واجد ہمایوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، سردار محمد یوسف سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر واجد ہمایوں کے ہمراہ تحصیل بفہ سے چئیرمین کی نشست سے الیکشن میں حصہ لینے والے عمر نواز خان بھی موجود تھے

ڈاکٹر واجد ہمایوں کی مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سے بھی ملاقات ہوئی جس میں حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔ ڈاکٹر واجد ہمایوں اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کا انصاف کا حصہ تھے اور سال 2018 کے عام انتخابات میں پی کے 30 سے صوبائی اسمبلی کی نشست میں حصہ لیا تھا

Comments are closed.