پشاور : خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور سٹی کونسل کے میئرکا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق جمعیت علماءاسلام کے زبیر علی 63ہزار 358 ووٹ لے کر میئر پشاور سٹی کونسل منتخب ہوگئے۔
مئیر پشاور سٹی ری پولنگ ، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار زبیر علی 63610 ووٹ لیکر کامیاب pic.twitter.com/zveayxcuhr
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 13, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے محمد رضوان بنگش 51 ہزار 395 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان 46 ہزار 198 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جن میں پشاور سٹی کونسل میں میئرکے الیکشن میں مختلف وجوہات کی بناء پر بعض پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات ملتوی کردیےگئے تھے۔
Comments are closed.