وزیراعظم عمران خان کے جانب سے شروع کی جانے والی خصوصی شجر کاری مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ ضلع خیبر میں بدترین بدنظمی اور ہلڑ بازی کا مظاہرہ کیا گیا، مقامی افراد نے متنازعہ اراضی پر بغیر اجازت لگائے گئے پودے اکھاڑ دیئے۔
ضلع خیبر کے علاقے باڑہ منڈی کس میں وزیراعظم کی شجرکاری مہم کا افتتاح علاقے سے اراکین قومی اسمبلی منتخب ہونے والے اقبال آفریدی اور شفیق آفریدی نے کیا، دونوں ایم این ایز کے ساتھ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر اسلم وزیر بھی موجود تھے۔
مہم کے دوران مظاہرین نے خوب ہلڑ بازی کرتے ہوئے تمام پودوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا کر احتجاج کیا ان کا موقف تھا کہ ایم این ایز اور انتظامیہ کی جانب سے متنازعہ زمین پر بغیر اجازت پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں استعمال ہونے والی زمین ذاتی ہے جس کا فریقین میں تنازعہ چل رہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے فریقین سے بات یا انہیں اعتماد میں لئے بغیر پودے لگائے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔
Comments are closed.