کوہاٹ:سیرکےلئے آئے افراد کی کشتی ڈوب گئی،10 بچے جاں بحق

حادثہ تاندہ ڈیم میں پیش آیا، غوطہ خوروں کی ٹیم طلب، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں

کوہاٹ : تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے۔

ڈپٹی کشمنر کوہاٹ فرقان اشرف نے بھی تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں موقع پر پہنچ جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف کا کہنا تھا کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار  16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Comments are closed.