خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: پولنگ 31 مارچ 2021 کو ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 31 مارچ کو ہوگی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 14 سے 18 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 19 فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 21 سے 23 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی جبکہ 2 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،،، 4 مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 4 اپریل تک نتائج کر مرتب کیا جائے گا

Comments are closed.