خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات: صالح محمد خان اور کمال سلیم سواتی کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

مانسہرہ : چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اضلاع میں متحرک ہیں۔

این اے 33 مانسہرہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صالح محمد خان پر انتخابی مہم چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سڑک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ حیات اللہ جان نے صالح محمد خان اور کمال سلیم سواتی کو نوٹس کیا ہے۔ صالح محمد خان امیدوار برائے تحصیل کونسل مانسہرہ کمال سلیم خان سواتی کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی بھی موجود تھے۔ صالح محمد خان اور کمال سلیم خان سواتی کو 11 مارچ کو ڈسٹرکٹ آفس مانسہرہ میں طلب کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کی مکمل نگرانی کر رہا ہے،کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی

Comments are closed.