تھانہ مکڑوال حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کی پولیس افسران، جوانوں کو شاباش
پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عزم
میانوالی : وزیر اعظم شہباز شریف نے تھانہ مکڑوال میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی اور غیرمعمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران، جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کو مار بھگانے والے پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا قابل فخر ہراول دستہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم اور ادارے متحد اور ایک آواز ہیں، انسداد دہشتگردی کے خاتمے میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار اور جذبہ پہ پوری قوم کو فخر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مزید مظبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.