لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے روک دیا۔سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کیلئے 30 سال کی لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، نگران حکومت کا کام بھی روزمرہ امور سرانجام دینا ہے، نگران حکومت کو مستقل بنیادوں پر پالیسی کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
عدالت نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے لیز پر دینے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 9 مئی تک جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Comments are closed.