لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ: 14 افراد کو گرفتارکر لیا گیا
سوشل میڈیا کے کل 580 اکاؤنٹس کی۔ چھان بین کی گئی، 178 اکاؤنٹس پر سیاسی جماعت کا جھنڈا یا نشان پایا گیا۔ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہداء کے خلاف مہم میں شامل رہے، دستاویز
اسلام آباد : بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہداء کے خلاف مہم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، اب تک 14 افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ 15 سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے۔ 40 ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم،ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل، دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا کے کل 580 اکاؤنٹس کی۔ چھان بین کی گئی، 178 اکاؤنٹس پر سیاسی جماعت کا جھنڈا یا نشان پایا گیا۔ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہداء کے خلاف مہم میں شامل رہے۔
ایف آئی اے دستاویز کے مطابق شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168 اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد 238 ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 123 اکاؤنٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی ہے۔ 33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔گوجرانوالہ میں 12 انکوائریز میں 6 مقدمات درج اور 5 افراد گرفتار ہوئے، فیصل آباد کی 7 انکوائریز میں 4 مقدمات درج اور 4 افراد گرفتار ہوئے۔اسی طرح لاہور کی 7 انکوائریز میں 2 مقدمات درج ہوئے، 2 افراد گرفتار اور 4 کو نوٹس جاری کیے۔
Comments are closed.