لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثہ،سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا مہم،ذمہ دار کرداروں کو گرفتارکرنے کا فیصلہ

لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا مہم، تحقیقات میں اہم انکشافات،ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث قرار، مہم کے ذمہ دار کرداروں کو گرفتا رکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : لسبیلہ ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا مہم،تحقیقات کے نتیجے میں اس مہم کے ذمہ دار کرداروں کو گرفتا رکرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ مہم میں ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے کارکن ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ گھناونی مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،اس حوالے سے ادارے تمام کرداروں اورسہولت کاروں کومنقی انجام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پراپیگنڈا مہم میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،پاکستان سے 500 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس منفی پراپیگنڈا مہم کا حصہ بنےجبکہ بھارت اور دوسرے ممالک سے بھی سینکڑوں اکاونٹس کے ذریعے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی ۔واضح رہے کہ یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی جب پوری قوم پاک فوج کے اعلیٰ ترین افسران کی شہادتوں پر غمزدہ تھی ، کور کمانڈر بلوچستان سمیت پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کا رروائیوں میں شریک تھے۔

Comments are closed.