نیا پرانا پاکستان چھوڑیں،’’ہمارے پاکستان‘‘کی بات کریں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔دہشتگردوں کو ریاست کی رٹ کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔دہشتگردوں سے مذاکرات کا خمیازہ انکی مزید گروہ بندی کی صورت میں سامنے آیا،ملک میں قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز مستعد ہیں، قیام امن کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے کہا کہ ہمیں نئے اور پرانے پاکستان کی بحث کو چھوڑ کرہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔پاکستان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے ،عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کابھرپور ساتھ دے گی۔اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اور تالیوں سے آرمی چیف کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔

Comments are closed.