اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت پانی و بجلی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 جون کو پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شام 5 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے، پریذائڈنگ افسران رات دیر تک بیلٹ پیپر کی گنتی میں مصروف رہتے ہیں۔خط میں کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے د وران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خط میں الیکشن کمیشن نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چند انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی اور لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہی لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذکورہ انتخاب میں پولنگ و گنتی کے عمل کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔خط میں وفاقی وزارت پانی و بجلی کو یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبائی و وفاقی ادارے الیکشن کمیشن کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کے پابند ہیں
Comments are closed.