پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 10 روپے لٹر بڑھے گی، مفتاح اسماعیل
پٹرول کی قیمت میں ایک با ر پھر اضافہ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے فیصلے کا بھرپوردفاع، آئى ايم ايف معاہدے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 10 روپے لٹر بڑھے گی۔
اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مہنگا کرنے کےفیصلے کو درست قرار دےدیا۔
مفتاح اسماعیل کہتے ہیں حکومت کے تمام فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں، مریم نواز نے جو کہا اس پر جواب نہیں دوں گا، آصف علی زرداری کو بھی اعتماد میں لوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ 48 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کیساتھ خودمختاری کی باتیں نہیں کی جا سکتیں، توقع ہے آئی ایم ایف پروگرام پر عملدر آمد جلد شرورع ہوجائے گا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ہمیں نہیں پاکستان کی معیشت کو ٹریپ کیا ہے، 27 ارب روپے کیلئے ٹیکس اقدامات رواں ہفتے کے دوران ہی کر لیے جائیں گے ۔
Comments are closed.