اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کے نئے معاہدے کی منظوری دے دی ، کابینہ ذرائع کے مطابق ایل این جی کی درآمد کے نئے معاہدے پر دستخط کی تقریب آج ہوگی ۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کے نئے معاہدے کی منظوری دی گئی ۔سینٹ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی غورہوا۔وزیر اعظم کی وزراء کو حکو متی اور اتحادی ارکان اسمبلی کے ساتھ موثر رابطوں کی بھی ہدایت کی۔
سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن پیسے کی سیاست کر رہی ہے،ہم شفاف انتخابات اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،پارلیمنٹ میں آنے والوں پر پیسوں کے لین دین کا الزام لگے تو وہ عوامی نمائندگی کے اہل نہیں ہو سکتے ۔
Comments are closed.