بلدیاتی اور ضمنی انتخابات: حکومت کی فوج،رینجرز اور ایف سی لگانے کی منظوری
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔ رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ اسٹیںشنز کے باہر تعینات ہونگے۔ ضمنی انتخابات کےلئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی، وزارت داخلہ
اسلام آباد : حکومت نے بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کیلئے فوج،رینجرز اور ایف سی لگانے کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کو وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔
وزارت داخلہ کے مراسلے کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔ رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ اسٹیںشنز کے باہر تعینات ہونگے۔ ضمنی انتخابات کےلئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کی مطابق اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔ کراچی ڈویژن کے تمام سات اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کےلئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہوگی۔ سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ،این اے 31 پشاور،این اے 237 ملیر میں پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔ این اے 239 کورنگی، این اے 108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان میں پولنگ 16 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ پی پی 139 شیخوپورہ،پی پی 241 بھاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
Comments are closed.