حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آج اجلاس دوبارہ طلب کر لیا ہے
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آج اجلاس دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق آج اجلاس دوبارہ ہوگا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے مختلف نکات اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حیدر آباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات حالیہ سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں کی وجہ سے کیا۔ سندھ میں بلدیاتی انتخانات کا دوسرا مرحلہ 28 اگست کو شیڈول تھا
Comments are closed.