لانگ مارچ: توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو ضمانت مل گئی

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان کوریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑسے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سیشن جج کامران بشارت مفتی اور عبدالغفور کاکڑ نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق مقدمات کی الگ الگ سماعت کی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اپنے وکیل بابراعوان اورپارٹی رہنمائوں کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پرایف ایٹ کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عدالت نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 6 جولائی تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

عمران خان کے خلاف گیارہ تھانوں میں ٹوٹل 15 مقدمات درج تھے۔عمران خان کی ٹوٹل 15 مقدمات میں عبوری ضمانت کی گی۔

10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں،5 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ میں درج تھے۔

Comments are closed.