سیکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائی،کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کراچی میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ان کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طلبہ کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اورسوات/مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
Comments are closed.