حکومت کا کام صرف سیاحوں کی تعداد گننا نہیں،انتظامات کرنابھی ہے،مریم نواز

 لاہور:پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

 اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ افسوسناک بات حکومت کا متاثرین کوالزام دینا اوران پرطنزکرنے والا رویہ ہے۔میں نے کبھی ایسی نااہل حکومت نہیں دیکھی جسے عوام کی مشکلات سے کوئی واسطہ نہیں۔ مری میں بے یارو مددگار برف میں پھنسے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین

Comments are closed.