اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے انتخابات کےلئے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا ، مریم نواز نے کہاکہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کسی سازش کی بو آرہی ہے،کشمیریوں سے خفیہ رکھ کر کوئی فیصلہ سازی یا سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان اپنی ٹوٹتی ہوئی جماعت کو تسلی دے رہے ہیں ، وہ کسی اور کو نہیں خود کو این آر او دے رہے ہیں۔
کشمیر ہاوس اسلام آباد میں لیگی رہنماوں شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے مقبوصہ کشمیر سمیت حکومتی پالیسوں پر کڑی تنقید کی ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کسی سازش کی بو آرہی ہے ،پاکستان کی پارلیمان اور کشمیریوں کو پتا نہیں تو کس کو پتا ہے،کوئی سازش یا جوڑتوڑ کر کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا رجحان مسلم لیگ ن کی طرف ہے، سینئر ممبران کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلاوں گی ، جیسے ڈسکہ میں کیا ویسے ہی کشمیر میں ووٹ کو تحفظ دیں گے،مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے ۔
وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ ہمیں بھی غیرملکی اخبارات سے پتا چلا کہ کشمیر پر بیک گراونڈ بات چیت چل رہی ہے،کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں،کشمیری فریق ہیں جبکہ ہندوستان اور پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت فریق اور پابند ہیںسابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہاکہ کشمیر کے معاملہ پر ہم اپنا موقف واضح کرنا چاہتے ہیں پاکستان میں کشمیر پر متفقہ لائحہ عمل ضروری ہے،بدقسمتی سے کشمیر بارے غیرملکی میڈیا سے پتا چلتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے اور لگی رہنما جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سچ بولنے اور حق گوئی پر ریاستیں سزائیں نہیں دیا کرتیں،جو آئین و قانون کی بات کررہا ہے اسے آپ کیسے غداری کے زمرہ میں لاسکتے ہیںبہت برا الزام ہے انہیں انصاف ملنا چاہے
Comments are closed.