اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیے، الزام تراشی بند کی جائے ورنہ ایک ایک غدار کا نام لے کر بتائیں گے اس نے کیا غداری کی ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو خبردار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے یہ لوگ اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر اپنی سیاسی دکان چلا رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر کرپٹ ٹولہ مسلط ہے جو کبھی سیاست دانوں، کبھی بیورو کریٹس اور کبھی میڈیا کو نشانہ بناتا ہے۔ ایک ایک کا نام لے کر عوام کو بتادیں گے کہ کس نے کیا غداری کی ہے۔ ووٹ چوری کرنے والے غدار ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکا اور ایران میں بیٹھ کر پاک فوج پر القاعدہ بنانےکا الزام لگایا تو بتایا جائے غدار کون؟ جو لوگ غداری کا بیانیہ بنارہے ہیں اصل میں وہ ملک کے وفادار نہیں ہیں۔انہوں ںے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم تھا تو واجپائی بھی آیا مودی بھی آیا۔ موجود ہ وزیراعظم کہتا تھا مودی وزیراعظم بنا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ قوم نے دیکھا کہ سقوط کشمیر ہوگیا پھرغدار کون ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیلئےسب نے قربانیاں دیں یہ لوگ اداروں کو سیاست میں گھسیٹ کر اپنی سیاسی دکان چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مٹی میں سبھی کا خون شامل ہے پاکستان کسی کے باپ کا نہیں سب نے قربانیاں دی ہیں۔
Comments are closed.