لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر ان کے ہمرا چچا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی تھے، (ن) لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔
اس دوران میڈیا نمائندوں نے مریم نواز سے بات کرنے اور سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا اور صحافیوں کے سوالات پر انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ظلم کی رات نے جلد ہی ختم ہونا ہے۔
خیال رہے کہ نوازشریف کوعارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی نگہداشت جاری ہے۔
Comments are closed.