مریم نواز ن لیگ کی سینئرنائب صدر،چیف آرگنائزرمقرر، نوٹیفکیشن جاری

مریم نواز پارٹی کی تنظیم نو کرینگی، تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کرینگی:شہباز شریف کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا۔شہبازشریف نے مریم نوازکو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا۔شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا۔پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی۔مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائزکریں گی۔

Comments are closed.