اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ضلع اسلام آباد میں ممبر سازی شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا جائے اور یوتھ کو پارٹی میں شامل کیا جائے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اسلام آباد ضلع کی مرکزی تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی عہدیدار شریک ہوئے۔اجلاس میں پارٹی تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز نے ضلع اسلام آباد میں ممبر سازی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا جائے اور یوتھ کو پارٹی میں شامل کیا جائے۔ طالب علموں، خواتین اور شہریوں کو مسلم لیگ ن کی جانب راغب کریں۔
مریم نواز نے کہا کہ یونیورسٹیز میں طالب علموں کو ممبر بنایا جائے، سینئر عہدیداران پارٹی کے سفیر بنیں اور پارٹی کی ممبر سازی شروع کریں۔ لاہور میں یہ کام شروع کیا حیران کن نتائج ملے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں توقعات سے بڑا رسپانس ملا، ہر یونیورسٹی اور کالج میں جائیں اور طالب علموں کو شامل کریں۔
Comments are closed.