مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیزبیان مزید انتشارپیدا کریں گے، شیخ رشید
حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ خام مال پرپابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہوگئی ہیں۔ 38 فیصد مہنگائی گئی ،فارن ریزروکم ہونگے۔ افراط زرہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہوجائے گا، شیخ رشید
اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیزبیان مزید انتشارپیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتاناچاہتاہوں آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔۔ افراط زرہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہوجائے گا۔ اگرہمت ہے تووزراء پی ڈی ایم اجلاس کی بجائے عوام میں جا کراپنی صفائی پیش کریں
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مولانافضل الرحمان کے دھمکی آمیزبیان مزید انتشارپیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتاناچاہتاہوں آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ مذاق کے مترادف ہے۔
خام مال پر پابندی سے برآمدات 25٪ کم ہو گئی ہیں۔جب 38٪ مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔اگر ہمت ہے تو وزراء PDM کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں 100٪ کرائم بڑھ گیا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 1, 2022
شیخ شرید نے کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ خام مال پرپابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہوگئی ہیں۔ 38 فیصد مہنگائی گئی ،فارن ریزروکم ہونگے۔ افراط زرہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہوجائے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرہمت ہے تووزراء پی ڈی ایم اجلاس کی بجائے عوام میں جا کراپنی صفائی پیش کریں۔ ہرمہینے 200 فیکٹریاں بند ہورہی ہیں 100فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.