اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تاریخی دورہ پاکستانیوں کے لیے خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لایا۔ سعودی شہزادے نے اپنے دورے کے دوران کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے 2107 سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
سعودی ولی عہد کو الوداع کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان خود انہیں ایئرپورٹ تک لے گئے۔ محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پرتپاک انداز میں گلے ملنے کے بعد طیارے پر سوار ہوئے۔
روانگی سے قبل نور خان ائر بیس پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگوبھی کی اور پاک سعودی تعلقات اور حالیہ دورے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو اپنادوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عظیم قیادت میں پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے اور جلد صحیح مقام پر پہنچے گا۔ پاکستان کو ترقی کرتا دیکھ رہا ہوں ، جلد پاکستان ایک اقتصادی قوت بن جائے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا پاکستانی حکومت اورعوام کے لیے اعزاز ہے،سوشل میڈیا پر آپ کے بیان کو بے حد سراہا گای ، پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکر گزار ہیں ۔
Comments are closed.