عمران خان اورپرویزالہٰی کی ملاقات،نگران وزیراعلیٰ کےلئے 3 ناموں پراتفاق

عمران خان نے احمد نوازسکھیرا،نصیرخان اور ناصر کھوسہ کے نام تجویز کئے ہیں،نام گورنر کو بھیجیں گے،تحریک انصاف میں ضم ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کل کریں گے:وزیراعلیٰ پنجاب کی گفتگو

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد گفتگو میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔عمران خان نے احمد نوازسکھیرا،نصیرخان اور ناصر کھوسہ کے نام تجویز کیےہیں۔

پرویزالہیٰ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے ہمارا اتفاق ان تینوں ناموں پر ہواہے۔کل مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔تحریک انصاف میں ضم ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کل کریں گے۔ہمارے آنے سے تحریک انصاف کو تقویت ملےگی۔ان لوگوں کا رونا دھونا اب جاری رہےگا۔وزیراعظم اب اعتماد کا ووٹ لیں گے یہ عمران خان کا اچھافیصلہ ہے۔نگران وزیراعلیٰ کے لیے تینوں نام گورنرکو بھیجیں گے۔

Comments are closed.