ممبر الیکیشن کمیشن آف آزادجموں کشمیر فرحت علی میر کی بلدیاتی انخابات کے حوالے سے پریس کانفرس

رپورٹر: وقار احمد بھمبھر

بھمبر. ممبر الیکیشن کمیشن آف آزادجموں کشمیر فرحت علی میرنے بھمبر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگومیں کہایےکہ آزادکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے,تمام انتظامات مکمل امن و امان کے لیے 9 ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے بلدیاتی انتخابات کی افادیت, انتظامات کے حوالہ سے عوامی شعور کی بیداری میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے,ضلع بھمبر میں ووٹرزکی اپنے ووٹ کے حفاظت کے جذبہ کو دیکھ کر خوشی ہو گی۔الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیرشفاف انتخابات کے انعقاد کو ہرصورت یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدام کرے گا۔

 بلدیاتی انتخابات سے جمہوری نظام نظام مضبوط ہو گا,جلد پرنٹنگ کا کام شروع ہو گا یہ الیکشن آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کمیشن پراسیس کی طرح اہمیت کا حامل ہے ضلع بھمبر میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال الیکشن آفیسر چوہدری عثمان منیرسانولہ کے ہمراہ سائلین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر فرخت علی میر نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گےاس میں کسی قسم کے ابہام کی کوئی گنجائش نہیں.سیمینار کروانے کا ارادہ ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ معلومات میڈیا کے ذریعہ آزاد کشمیر کے عوام تک پہنچ سکیں الیکشن کے دوران امن و امان کے لئے 9 ہزار سیکورٹی اور مزید کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ میں ہیں.

انتخابی فہرستوں کی تیاری نادرا پاکستان سے کروائی گئی ہیں ,ممبر الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر فرحت علی میر نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کو صاف،شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیرجملہ انتظامات کو یقینی بنائے گا۔

آزاد کشمیر میں 1991 کے بعد بلدیاتی انتخابات نہیں کیے جاسکے۔ سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیرکے حکم پر اسی سال بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔حکومت آزاد کشمیر کی مشاورت سے جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے پاس 33رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔بلدیاتی انتخابات ڈویژن کی سطح پر مرحلہ وار منعقد ہوں گے۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص رقم کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے۔اٹھانوے کروڑ نوے لاکھ میں سے 30 کروڑ الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔۔ممبر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی فہرستوں کی درستگی و اندراجات کے لیے دفتر ڈپٹی کمشنربھمبر میں موصولہ درخواست ہا سماعت کرکے موقع پر فیصلہ جات کیے,ممبر الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر فرحت علی میر نے صحافیوں کے ساتھ گفتگومیں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے حکم کی روشنی میں بہر صورت 30 نومبر تک ہوں گئے یہ انتخابات تین مراحل میں ڈویژن کی سطح کرائیں جائیں گے زیادہ امکان یہی ہے کہ سب سے پہلے مظفرآباد ڈویژن پھر راولا کوٹ اور آخر میں میرپور ڈویژن میں جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔ الیکشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل ہیںآزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، فنڈز اور سیکورٹی کیلئے کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، امیدواران کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے، سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر کے فیصلے کے مطابق 30 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات ہر صورت کروائیں گے، 43 یونین کونسلز کے معاملات میں سے زیادہ تر حل ہو چکے ہیں ووٹر فہرستوں کی تیاری، درستگی اور وارڈ بندیوں پر اعتراضات کے فیصلے بھی ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں۔

ممبر الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر فرحت علی میر نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں آئینی ترامیم کے بعد ایک ہی الیکشن کمیشن قائم ہو سکتا ہے، آزادکشمیر میں الیکشن کمیشن کے ذمہ چار انتخابات کروانا ہے جن میں صدارتی، کشمیر کونسل، قانون ساز اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کیلئے میٹرک کی شرط برقرار ہے۔ممبر الیکشن کمیشن آزا دجموں وکشمیر فرحت علی میر نے کہا کہ یونین کونسل اور وارڈز کیلئے آبادی کا تعین حکومت نے کر کے سپریم کورٹ کو دیا تھا جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن یونین کونسلز کو کم آبادی کی بنیاد پر ختم کیا گیا تھا انکے بھی 90 فیصد سے زائد معاملات حل ہو چکے ہیں عوام الیکشن کی تیاری کریں، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات اپنے وقت پر ہر صورت میں ہوں گے، الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔

Comments are closed.