رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کی تصویروائرل،پولیس پرتنقید،آئی جی کا نوٹس
آئی جی اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکم ثانی معطل کردیا، معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم
اسلام آباد پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی تصویر جاری کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا۔تحریک انصاف سمیت مختلف صحافیوں اور عام صارفین نے ٹویٹر پراسلام آباد پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکم ثانی معطل کردیاہے۔ معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے گزشتہ روز ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments are closed.