محکمہ موسمیات کی کل سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو بحیرہ عرب سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث 16 اور17جون کو اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا،پنجاب اور کشمیر میں اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 جون کے دوران سندھ میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.