مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، شیخ رشید

دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئی۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کمرے میں ٹھہر کرسیلاب کی امدادمانگی، شیخ رشید

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ اسلام آباد پر چڑہائی نہیں دادرسی کیلئے آرہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔ شیخ رشید نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتی۔ اسلام آباد پر چڑہائی نہیں دادرسی کیلئے آرہے ہیں۔ سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کیلئے کی گئی۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کمرے میں ٹھہر کرسیلاب کی امدادمانگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی۔ 72 وزراء پر ہائیکورٹ میں رٹ دائرکررکھی ہے۔

Comments are closed.