مراد سعید نے وزیر اعظم کو ایک بارپھرخوش کر دیا، کارکردگی میں پہلانمبر

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر دس وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں، وفاقی وزیرمراد سعید سب پر بازی لے گئے۔فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شوکت ترین ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکے ۔ فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شوکت ترین ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

 اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں تقریب انعقاد کیاگیا جس میں وزراء کو اسناد سے نوزا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے ،شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں ، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبر پر رہی۔ شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت دسویں نمبرپررہی۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کارکردگی نہ دیکھانے والے وزرء پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزراء محنت کریں ، اسی لیے سزا اور جزا کا معیار لائے ہیں۔

80 فیصد اور اس سے زائد کارکردگی دکھانے والی 23 وزارتوں میں سے وزارت خارجہ 11 ویں، وزارت پارلیمانی امور12 ویں ، وزارت دفاع 13 ویں ،وزارت قانون و انصاف 14 ویں،وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی 15 ویں ،وزارت قومی ثقافت و ورثہ 16 ویں ،وزارت خزانہ 17 ویں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن 18 ویں ،وزارت ریلوے 19 ویں ،وزارت آبی وسائل 20 ویں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان 21 ویں وزارت انسداد منشیات 22 ویں جبکہ وزارت اقتصادی امور 23 نمبر پر رہی ۔ کارکردگی رپورٹ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔

Comments are closed.