وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے سے معذرت

اسلام آباد : وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی ہے

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے صرف مئیر کے انتخابات کے لیے  ای وی ایم فراہم کر سکیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں مانگی ہیں،

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 50  ای وی این مشینوں پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔ الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل فوری طور پر طے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔  الیکشن کمیشن کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ای وی ایم پر فوکل پرسن تعینات کرنے کی  بھی ہدایت کی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے لیے خط لکھا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں

Comments are closed.