میرصادق،میرجعفرکا بیانیہ بنا دو:عمران خان کی نئی آڈیولیک

عوام ہمارے ساتھ ہے، اب پریشر بلڈ کرنا ہے،جو بھی اسمبلی جائے وہ پوری زندگی کیلئے برانڈ ہو:سابق وزیراعظم،ارکان کی خریدوفروخت سے متعلق آڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد : سائفر سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔تیسری مبینہ آڈیو میں عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کر رہے ہیں۔

تیسری مبینہ آڈیو میں اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک اور چیز ہے ہائینڈ سائیٹ میں یہ جو ہم اب کر رہے ہیں نہ لیٹر والا،یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا۔
مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں نہ اس کا ساری دنیا میں امپیکٹ چلا گیا ۔ جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ چائینیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے۔ امریکہ کی ہمارے اندرونی معاملات کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا آڈیو میں مزید کہنا ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہے ۔ اب پریشر بلڈ کرنا ہے، جو بھی اسمبلی جائے وہ پوری زندگی کیلئے برانڈ ہو۔ میر صادق اور میر جعفر آپ لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو فیڈ کرنے کیلئے فرٹائل گراونڈ بنی ہوئی ہے

اس سے پہلے بھی ہیکر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک کی۔آڈیو میں عمران خان کس سے گفتگو کر رہے ہیں یہ تو واضح نہیں تاہم مبینہ آڈیو سے یہ تاثر آرہا ہے کہ عمران خان نمبر گیمز پوری کرنے سے متعلق بات کر ہیں۔

مبینہ آڈیو میں میں عمران خان نمبر گیمز سے متعلق کسی سے گفتگو کر رہے اور انہیں اگلے 48گھنٹوں کی اہمیت سے متعلق بھی آگاہ کر رہے ہیں۔عمران خان کہہ رہے ہیں ان کے پاس 5 ایم این ایز ہیں۔

Comments are closed.