اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ،سی ڈی اے نے اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔ کنوینیئر ریاض فتیانہ نے تجویز دی کہ میلوڈی فوڈ مارکیٹ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے، صحت مند مقابلے کی فضاء سے بہتری آئے گئی، انہوں نے کہاکہ ماکیٹ میں مقامی روایات اور کلچر کو بھی فوقیت دی جائے جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
قومی اسمبلی ٹاسک فورس کا اجلاس کنوینئیر رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی دار الحکومت میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔کنوینیئر ریاض فتیانہ نے تجویز دی کہ میلوڈی فوڈ مارکیٹ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے، صحت مند مقابلے کی فضاء سے بہتری آئے گئی، انہوں نے کہاکہ ماکیٹ میں مقامی روایات اور کلچر کو بھی فوقیت دی جائے جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دکانوں کی الاٹمنٹ مستحق افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
اجلاس میں ممبر ٹا سک فورس ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور ظل ہماء نے کہا کہ وزگا رکی فراہمی کے لیے سمال بزنس کو اہمیت دینا ہوگی ،کنونیئرکی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس ڈی جیز ٹین گول میں ہونے والی انکوائریوں کو شفاف انداز میں قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں۔
اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نصرت واحد، منورہ بی بی بلوچ، سیدہ شفق ہاشمی، ڈی جی آئی سی ٹی ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد، ڈی ایم اے ایم سی آئی اصغر علی اور ایس ڈی جیز سیکریریٹ کے ٹیکیکلں ایڈوائزر محمد شفیق چوہدری نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.