فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ، نجی موبائل فون کمپنی کا اسلام آباد میں آفس سیل کردیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد نے کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد شکیل بابر نے نجی موبائل ایم پی سی ایل کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھیجا۔ نوٹس کے باوجود ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکشن لیا گیا اور ملک کی معروف موبائل فون کمپنی پی ایم سی ایل کا اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں قائم آفس سیل کردیا ہے۔

نجی موبائل فون کمپنی پر 25 ارب 39 کروڑ، 36 لاکھ 53 ہزار 480 روپے کا ٹیکس واجب الادا تھا۔
Comments are closed.