محسن نقوی کی تقرری مسترد، عدالت جائیں گے، فواد چودھری کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کبھی مایوس نہیں کیا،پہلے دن سے کہا جا رہا ہے کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ ہونگے،عمران خان کی قیادت میں عوام پاکستان کے فیصلے خود کریں گے،بند کمروں میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے:رہنما پی ٹی آئی،یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے:اسد عمر، میرا قریب ترین رشتے دار کیسےنگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، سپریم کورٹ جائوں گا:چوہدری پرویزالہٰی

پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کو مسترد کر دیا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کبھی مایوس نہیں کیا۔پہلے دن سے کہا جا رہا ہے کہ محسن نقوی وزیراعلی ہونگے۔

فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی کوٹاسک دیا گیا ہے یا توالیکشن نہ ہوں یااتنی دھاندلی ہو پی ٹی آئی کاراستہ روک سکیں۔محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔عوام کو ایک فیصلہ کن تحریک کے لئے سڑکوں پر آنا ہو گا۔عمران خان کی قیادت میں عوام پاکستان کے فیصلے خود کریں گے۔بند کمروں میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔محسن نقوی یا دیگر پروردہ لوگ کٹھ پتلیاں ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام سمندر کی طرح نکلیں گے اور ان تمام کتھ پتلیوں کو بہا لے جائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تعیناتی آئین کیساتھ مذاق کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلےکیخلاف قانونی چیلنج کرے گی اور عوامی احتجاج بھی۔

چودھری پرویزالہٰی کاکہنا تھا کہ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتا ہے؟۔الیکشن کمیشن کا متنازعہ فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے شخص سے کیسے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

Comments are closed.