اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر کے دو شریک ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
مونس الہٰی کے خلاف درج مقدمے سے متعلق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے، یاد رہے مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کر رہا تھا۔
جوکرنا ہے کر لو. میں پہلے بھی پیش ہوا تھا میں اب پھر پیش ہونگا۔ میرا انتظار کرومیں آرہا ہوں۔ #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور #FIA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 15, 2022
دوسری جانب مونس الٰہی نے خود ایف آئی اے دفتر پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیا گرفتار کرنا ہے میں خود ایف آئی اے دفتر جا رہا ہوں۔ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کر چکا ہوں۔ شریفوں کی اصلیت کو جانتے تھے اسی لیے کسی لالچ میں نہیں آئے۔مونس الہی نے کہا کہ ن لیگ کچھ بھی کر لے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور رہوں گا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ جب جانے کا فیصلہ کیا تو اس بات کا پتہ تھا کہ شریفوں نے اس طرح کی حرکات کرنی ہیں۔ عمران خان کے ساتھ اتحاد کیا ہے اب انتقامی کاروائیوں کو جھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ مقدمہ درج ہونے سے پہلے ایف آئی اے کی طرف سے کوئی نوٹس، رابطہ، فون کال نہیں کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں۔
Comments are closed.