منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 11 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

لاہور۔ احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی۔دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو وعدہ معاف 265 سی کے بیان کی کاپیاں مہیاکی گئی جب کہ شہباز شریف اور دیگر ملزمان کو وعدہ معاف گواہان کے بیانات وصول کروائے گے۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کا جیل ٹرائل کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی کیس کا جیل ٹرائل کرنا عدالت کا صوابدیدی اختیار ہے۔نیب کا کہنا تھا کہ عدالت جو حکم جاری کرے گی اس پر من و عمل عمل درآمد ہوگا۔

عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کےکیس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے 11 نومبر تک طلب کرتے ہوئے سماعت بھی اسی روز تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.